شائع 20 دسمبر 2020 10:01am

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی بنیادی شرائط میں شامل

حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کرنے کیلئے عوام پر بڑا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں، اس حوالے سے بجلی کے نرخوں میں پچیس فیصد یعنی تین روپے چونتیس پیسے فی یونٹ اضافے پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔

نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک آئی ایم ایف کا وفد پاکستان نہیں آئے گا۔ کارپوریٹ سیکٹر کو حاصل ٹیکس استثناء بھی ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔

Read Comments