شائع 19 دسمبر 2020 06:38pm

بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو شرمناک قرار

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو شرمناک قرار دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے بھارت کی کارکردگی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا خوشی ہے کہ بھارت نے پاکستان کا بھی ریکارڈ توڑدیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم کو ایسی پھینٹی لگی ہے جو انہیں صدیوں یاد رہے گی۔

راولپنڈی ایکسپریس کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

enter image description here

واضح رہے کہ آج بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محض 36 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد کینگروز نے انہیں باآسانی 8 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔

enter image description here

Read Comments