کراچی: پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی
کراچی کے علاقے نیپئر پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں دو نوجوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی نوجوانوں میں 22 سالہ بابر اور21 سالہ دانیال کو گردن اور سینے پر زخم آئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت زخمی نوجوان آگ جلا کر ہاتھ سیک رہے تھے، اسی دوران دھماکا ہوا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوعہ سے جلنے والے ملبے سے کیلیں اور دیگر نمونے تحویل میں لیے۔
واقعہ کے بعد پولیس، رینجرز اور بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔
Read Comments