کراچی پولیس نے علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کردیا
کراچی پولیس نے ملکی اداروں پر ہرزہ سرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم ایم این اے علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی وزیرکو گرفتارکرنے کے لیے دو روز قبل کراچی کی پولیس ٹیم پشاور گئی تھی، جہاں علی وزیر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھ دسمبر کو بغیر اجازت جلسہ منعقد کیا اور ملکی اداروں پر کڑی تنقید کی تھی، مقدمے میں ملزم نوراللہ ترین سمیت بائیس سے زائد مرد و خواتین بھی نامزد ہیں۔
Read Comments