شائع 18 دسمبر 2020 07:17pm

پنجاب:سرکاری زمین پر قبضہ، خرم دستگیر کے والد پر مقدمہ

پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے نون لیگی رہنما خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر جبکہ مدثر قیوم ناہرہ اور انکے بھائی ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ کیخلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نون لیگی رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری مدثر قیوم ناہرا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

ڈی سی گجرانوالہ نے اینٹی کرپشن کومدثر قیوم ناہرہ ، انکے بھائی ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ اور والد سلطان احمد ناہرہ کے خلاف پرچہ درج کرنے کا ریفرنس بھیجا تھا۔ جس کے مطابق ملزمان نے 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا تھا جسے واگزار کروا لیا ہے۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب نے نون لیگی رہنما خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دستگیر برادرز نےسرکاری زمین قبضہ کرکے گلستان سینما تعمیر کر رکھا تھا۔ تاہم ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے سرکاری زمین واگزار کرا لی ہے۔

Read Comments