منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف سے جیل میں تحقیقات
پچیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم دوسرے روز کوٹ لکھپت پہنچ گئی۔
تحقیقاتی ٹیم نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے کیس کے متعلق پوچھ گچھ کی۔
لاہور ایف ائی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسملبی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں،
ایف ائی اے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جہاں ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران شہباز شریف سے سوالات کئے،ایف آئی اے کی ٹیم نے گذشتہ روز حمزہ شہباز سے منی لاندرنگ کے حوالے سے تفتیش کرلی تھیِ۔
Read Comments