شائع 18 دسمبر 2020 07:02pm

'امیر ممالک بھی پوری آبادی کو صحت کارڈ نہیں دے سکتے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیاکےامیرممالک بھی پوری آبادی کوصحت کارڈنہیں دےسکتے، آزادجموں کشمیرمیں صحت کارڈسے12لاکھ خاندان مستفیدہونگے۔

وزیراعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کےاجراء سےخطاب کیا ہے۔ خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج سے35سال قبل شوکت خانم اسپتال بنانےکافیصلہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسراسپتال کیلئے10سال محنت کی،وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کینسرکاعلاج سب سےمہنگا ہے، علاج کرواتےکرواتےلوگ غربت کی لکیرکےنیچےچلےجاتےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں امیراورغریب میں فرق نہیں کیاجاتا، پنجاب کے60لاکھ خاندانوں کوصحت کارڈ دیئےگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آزادکشمیرمیں بھی شہریوں کوصحت کارڈدیئےجائیں گے، بہت جلدخیبرپختونخواکی100فیصدآبادی کوصحت کارڈ مل جائےگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیاکےامیرممالک بھی پوری آبادی کوصحت کارڈنہیں دےسکتے، آزادجموں کشمیرمیں صحت کارڈسے12لاکھ خاندان مستفیدہونگے۔

Read Comments