شائع 18 دسمبر 2020 06:53pm

وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

افغان طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر نے کی، ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعات کاحل فوجی نہیں، انٹراافغان مذاکرات پائیدارامن کےلئےایک تاریخی موقع ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امیدہےافغان اسٹیک ہولڈرزمثبت کرداراداکرتےرہیں گے، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے جامع سیاسی تصفیےکےلئےپاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا۔

وزیراعظم نےامن عمل خراب کرنےوالوں کے کردار سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Read Comments