شائع 18 دسمبر 2020 05:13pm

"نواز شریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی لے کر آئے تو آئے"

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم اچھا ہے آ جاؤ، میں جھنڈے والا نہیں ڈنڈے والا وزیر ہوں، پی ڈی ایم کو سینٹ انتخابات میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں، نوازشریف اور اسحاق ڈار کو اللہ ہی لے کر آئے تو آئے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی نادرہ ہیڈکورٹرکا دورہ کیا جہاں چیئرمین نادرا نے انہیں ادارے کی کارکردگی پربریفنگ دی۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ نادرا کے نئے دفاترکھولیں گے، پہلا شناختی کارڈ 40 کے بجائے 15دن میں مفت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات یں حصہ نہیں لے رہے ہیں توشورکیسا تاہم وہ پی ڈی ایم کوسینٹ انتخابات میں حصہ لیتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سینیٹ انتخابات میں جیت گئے توکرپٹ ٹولے کی خیرنہیں ،نوازشریف اوراسحاق ڈارکواللہ ہی لے کرآئے توآئے۔

شیخ رشید نے کہاکہ 7 لاکھ سے زیادہ مہاجرین رجسٹرڈ ہیں افغانی شناخت کا معاملہ بھی دیکھوں گا۔

Read Comments