پی ڈی ایم کے 27 دسمبر کے جلسے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
کراچی: پی ڈی ایم کے 27 دسمبر کے جلسے کے خلاف پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی، قرارداد رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کروائی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سندھ میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، جلسہ روکا جائے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں ہوگا۔
Read Comments