استعفے اسپیکر کے نام لکھ کر چیئرمین کو دے دیئے،ناصر حسین شاہ
کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے اسمبلی کی نشستیں اور سندھ کی حکومت، پاکستان سے زیادہ نہیں، استعفے اسپیکر کے نام لکھ کر چیئرمین کو دے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تو فکر ہے لیکن بقیہ تین صوبوں میں بھی سرکاری ملازمین ہی بلدیاتی نظام چلا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں لیاری والوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔
وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ سندھ کے مدارس میں تدریس پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے، فیصلے پرعملدرآمد علماء سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
Read Comments