الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چھ صوبائی اور دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چھ صوبائی اور دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، کورونا وبا کے باعث بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ایک ایک جبکہ سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخاب نہیں ہوسکا تھا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کیلئے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک نشست خالی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا حفاظتی اقدامات کے ساتھ آئینی ذمہ داریاں ادا کی جاسکتی ہیں۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبوں کو تاکید کی ہے کہ انتخابات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Read Comments