شائع 18 دسمبر 2020 02:02pm

'اسٹاک ایکس چینج کی بہترین کارکردگی پی ڈی ایم بیانیے کی موت'

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے وژن کی وجہ سے نہ صرف کورونا کو ہرایا بلکہ صنعتوں کے کھولنے سے غریب کو روزگار بھی فراہم ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی پی ڈٰی ایم بیانے کی موت ثابت ہوئی۔

شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کے باعث جہاں سپر پاورز معاشی غیر استحکام کا شکار ہوئیں وہیں پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے صرف کورونا کو ہرایا بلکہ غریب کو روزگار فراہم ہوا اور نئے کاروبار بھی شروع ہوئے۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج ڈھائی سال کی بلند ترین سطح 43 ہزار 766 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76 ارب 63 کروڑ 93 دولاکھ روپے بڑھی۔

enter image description here

Read Comments