شائع 18 دسمبر 2020 01:50pm

لانس نائیک محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت

جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے لانس نائیک محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت ہے۔

لانس نائیک محفوظ نے 18 دسمبر 1971 کی رات کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش فرمایا۔

شہید 25 جون 1944 کو راولپنڈی کےعلاقے میں پیدا ہوئے، اس علاقے کو اب محفوظ آباد کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

لانس نائیک محفوظ نے 25 اکتوبر 1962 کو پاک فوج کی پنجاب ریجمنٹ میں شمولیت اختیار کی، 1971 کی جنگ شروع ہوئی تو وہ پنجاب ریجمنٹ کی ایک کمپنی کے ساتھ واہگہ اٹاری بارڈر پر تعینات تھے۔

دشمن نے لانس نائیک محفوظ اور ان کے ساتھیوں پر خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، اسی دوران دشمن کی گولوں کی بوچھاڑ میں لانس نائیک محفوظ کی مشین گن تباہ ہوگئی۔

Read Comments