کپتان اور مریم کا مؤقف پہلی بار ایک جیسا ہوگیا
الیکشن کیسے ہوگا یہ تو جلد طے ہوجائے گا لیکن وزیراعظم عمران خان اور مریم نواز کا مؤقف پہلی بار ایک جیسا ہوگیا۔ مریم نواز نے بھی کہہ دیا کہ وہ شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کرانے کیخلاف نہیں ہیں۔
مؤقف ایک لیکن نیت پر شک کا اظہار، پہلی بار مریم نواز نے کپتان کی بات سے اتفاق کردیا۔ لیگی رہنما نے ساتھ ہی پی ڈی ایم کا بیانیہ بھی دہرادیا۔
تبدیلی کے سفر میں پہلی بار کپتان کی آواز میں آواز ملانے والی مریم کی طرح کیا دیگر اپوزیشن رہنما بھی انتخابی اصلاحات پرایک ساتھ آکر کرپشن کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کرتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہی ہوگا۔
Read Comments