وزیراعظم آج آزاد کشمیر کےعوام کیلئے قومی صحت کارڈ کااجراء کریں گے
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے عوام کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج آزاد کشمیر کے عوام کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے، افتتاحی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جہاں آزاد کشمیر کے 12 لاکھ سے زائد خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔
تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، وفاقی وزرا سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ قومی صحت کارڈ سے 350 سے زائد اسپتالوں میں صحت کی سہولیات مفت ملیں گی۔
آزاد کشمیر کے 11 اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر کے آرمی اسپتالوں میں بھی پہلی بار ہیلتھ کارڈ پر علاج کی سہولت ملے گی۔
ایک کارڈ پر ہر خاندان کے کم از کم 6 لوگ سہولت حاصل کرسکیں گے، اس کارڈ پر ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنز مفت ہوں گے۔