ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2 اعشاریہ 03 تک پہنچ گئی
ملک میں شرح اموات 2 اعشایہ 03 تک پہنچ گئی، کیسز کی مثبت شرح میں حیدرآباد خطرناک بن چکا، 24 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ، کراچی اور راولپنڈی میں بھی کیسز بڑھ گئے۔
کورونا کیسزکی مثبت شرح میں ایک بار پھر اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 59 فیصد ہوگئی۔ حیدرآباد میں شرح خطرناک حد کو چھونے لگی جہاں 24 اعشاریہ 59 فیصد تناسب ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی 17 اعشاریہ 71فیصد کے ساتھ دوسرے اور راولپنڈٰی 17 اعشاریہ 21 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایبٹ آباد 14 اعشاریہ 49فیصد، مظفرآباد 13 اعشاریہ 57فیصد، لاہور8 اعشاریہ 08 اور پشاور میں 9 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
صوبوں میں سندھ 10 اعشاریہ 69 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، آزاد جموں کشمیر میں 9 اعشاریہ 30 ،خیبرپختونخوا8 اعشاریہ 66 اور بلوچستان میں شرح 7 اعشاریہ 59فیصد رہی۔
Read Comments