'سینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے شو آف ہینڈ '
وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف بنانےکیلئےشوآف ہینڈزکی بات کی گئی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ ایک شخص اشتہاری بن کرلندن میں بیٹھا ہے، اپوزیشن نےاین آراومانگا،نہ دینےپرسڑکوں پرآگئی۔
مرادسعید نے مزید کہا کہ بھارتی چہرہ بےنقاب ہونےپراپوزیشن بات نہیں کرتی، بھارتی نیٹ ورک مسلسل جھوٹی خبریں پھیلارہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نےبھارتی پروپیگنڈےپراحتجاج نہیں کیا، اپوزیشن جماعتیں فیٹف پربھی بھارتی ایجنڈےپرتھی۔
مرادسعید نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کےذریعےپاکستان کونقصان پہنچایاگیا، بھارت نےسفارتی محاذپربھی پاکستان کونقصان پہنچایا، عمران خان کےآنےکےبعدپاکستان کی شناخت تبدیل ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کےبجائےسیاحت سےپہنچانےجانےلگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیرکےسفیربنےاوردنیامیں آوازاٹھائی، اپوزیشن جماعتوں نےکشمیرکازکونقصان پہنچایا، ن لیگ کےدورمیں بھارتی چہرہ بےنقاب نہیں کیاگیا۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ بھارت سی پیک کیخلاف مسلسل پروپیگنڈاکررہاہے، بھارت پاکستان میں انتشارپھیلاناچاہتاہے، پاکستان کےامن اوراتفاق کونقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی۔