شائع 17 دسمبر 2020 09:41am

علی وزیر کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا

رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی وزیر پر کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

Read Comments