شائع 17 دسمبر 2020 12:35am

لنکا پریمیئر لیگ: ٹائٹل جیفنا اسٹالینز کے نام

شعیب ملک کی جیفنا اسٹالینز نے لنکا پریمیئرلیگ کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں گال گلیڈی ایٹرز کو 53رنز سے شکست ہوگئی۔آل راؤنڈ کارکردگی پر شعیب ملک میچ کے ہیرو رہے۔

ہمبنٹوٹا میں لنکا پریمیئرلیگ کےفائنل میں جیفنا اسٹالینز نے خوب لاٹھی چارج کیا۔

شعیب ملک نے46 رنز کی اننگز کھیلی۔تشارا پریرا نے 14 گیندوں پر 39 رنز داغ دیے۔ٹوٹل چھ وکٹوں پر 188 بن گیا۔

جواب میں گال گلیڈی ایٹرز کی اننگز لڑکھڑا گئی۔وقفے وقفے سے وکٹیں گرتیں رہیں۔

راجا پکشا اوراعظم خان نے مزاحمت کی۔

گال کی ٹیم نو وکٹوں پر 135 تک محدود رہی۔

Read Comments