شائع 16 دسمبر 2020 10:03pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں موبائل فون سازی سمیت موٹرسائیکل، رکشوں، بس اور ٹرکوں کےلئے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت بدھ کو اسلام آباد میں کمیٹی کا اجلاس ہوا.

اجلاس میں کمیٹی نے ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے موبائل فونز پر چار فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خاتمے کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ نے اعانتوں میں کمی کےلئے تفصیلی لائحہ عمل کی تعریف کرتے ہوئے اس حوالے سے جامع سمری پیش کرنے کی ہدایت کی۔

قومی تحفظ خوراک کی وزارت نے آزادجموں وکشمیر کی حکومت اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو گندم کی اضافی مقدار کی فراہمی کےلئے سمری پیش کی۔

وزیر خزانہ نے آزادکشمیر اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ترجیحی بنیادوں پر اضافی گندم فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملک بھر میں گندم کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بین الاقوامی فنانس کارپوریشن کے ساتھ منسلک آف شور پاکستان روپی بانڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی۔

Read Comments