شائع 16 دسمبر 2020 09:28pm

پاکستان اور ہالینڈ کا سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پراتفاق

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیف بلوک کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کووڈ19 کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان درآمدات کی شرح میں اضافے پر اطمینان کااظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب کو یورپی یونین کی حالیہ Dis info Lab رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جس میں بھارت کی طرف سے جعلی ویب سائٹس اور این جی اوز کے ذریعے پاکستان کو ملوث کرنے کو بے نقاب کیا گیا۔

غیرقانونی طور پر زیرقبضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب توجہ دلاتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments