کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری موخر
ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلے اجلاس تک موخرکردی ۔
مقامی تیارکردہ موبائل فونزپرعائد چارفیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی ،آف شورپاکستانی روپے سے وابستہ بانڈزکے اجراء کی منظوری دی۔
وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ سبسڈیز کومعقول کرنے کے حوالے سے سمری پرغورہوا، گندم اورچینی کی درآمد اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دیدی ۔
ای سی سی نے مقامی تیارکردہ موبائل فونزپرعائد چارفیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا ۔ ای سی سی نے مقامی تیارکردہ موبائل فونزپرعائد چارفیصد سیلزٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔
اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ آئسولیشن ہسپتال اورانفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹرکیلئے 21 کروڑ 93 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظوری دے دی گئی ، اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ڈبلیو ایچ او کیلئے کنٹری بیوشن کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 10 کروڑ 67 لالھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری، فاٹا کے متاثرین کیلئے 70 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور ۔ مختلف عالمی اداروں میں سالانہ کنٹری بیوشن کی مد میں 27 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظوری بھی دی گئی ہے ۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میڈیکل آلات، مشینری اورادویات کیلئے 5 کروڑ 31 لاکھ کی ضمنی گرانٹ بھی منظورکی ۔ ای سی سی نے آف شور پاکستانی روپے سے وابستہ بانڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی ۔