جنوبی پنجاب کی ترقی ایجنڈا قرار
وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کہتے ہیں جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ان کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ کورونا پھیلا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر اعلان لاہور کے نام سے عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دے رہے ہیں۔ کاش اعلان لاہور کرنے والے پہلے کرپٹ قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرتے۔
کراچی سے لاہور واپسی پر وزیراعلٰی کے طیارے نے رحیم یار خان میں مختصر وقت کیلئے لینڈنگ کی۔
رحیم یار خان ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ نے فوری اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں رحیم یار خان کے ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ان کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رحیم یار خان کو خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا۔