اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2020 08:06pm

'دنیا میں سستا ترین تیل مل رہا تھا لیکن پاکستان محروم رہا'

کراچی: رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا میں سستا ترین تیل مل رہا تھا لیکن پاکستان محروم رہا۔ 3 ڈالر 70سینٹ تک کی پیشکش جب ملی توحکومت نے نہیں لی، اب کمپنی سے 19 ڈالر کی بڈ لی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قیمت بھی جان بوجھ کر بڑھائی گئی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آٹا اسمگل کرایا، عمران خان جس چیز پر ہاتھ لگاتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہے، ان کا نام مہنگائی خان ہونا چاہیئے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی ہے کہ ایل این جی مہنگی خریدی، جنوری میں ایل این جی کی تاریخی قلت کا اندیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی کہانی بھی ایل این جی سے ملتی جلتی ہے، اپریل میں دنیا میں سستا ترین تیل دستیاب تھا لیکن حکومت نے اس وقت تیل کی خریداری پر پابندی لگا رکھی تھی اور پی ایس او کو بھی منع کر رکھا تھا۔

انہوں نے کہا 100 روپے کے پیٹرل میں 25 روپے کاسٹ ہوتی ہے، جس دن قیمتیں بڑھائیں اسی دن قلت ختم ہوگئی۔ اس کا مطلب ملک میں تیل موجود تھا۔

مفتاح اسماعیل نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے دنیا میں سستا ترین تیل مل رہا تھا لیکن پاکستان محروم رہا، 3 ڈالر 70سینٹ تک کی پیشکش جب ملی توحکومت نے نہیں لی اور اب کمپنی سے 19 ڈالر کی بڈ لی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر چینی کی قیمت بڑھوائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعلق ان کا کہنا تھا وزیراعلی عثمان بزدار نے آٹا اسمگل کرایا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ مٹی کو بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا ہوجاتی ہے لیکن عمران خان جس چیز پر بھی ہاتھ رکھتے ہیں وہ سونے کے بھاؤ ہوجاتی ہی ان کا نام تو مہنگائی خان ہونا چاہیئے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے تمام جلسے بھی کامیاب رہے اور ہمارے لاہور جلسے کے بعد سے تو پوری پی ٹی آئی گھبرائی ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔

Read Comments