شائع 16 دسمبر 2020 12:34pm

طالبان پولیٹیکل کمیشن کا وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

طالبان پولیٹیکل کمیشن کا وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا، وفد وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔

ملا عبد الغنی برادر کی سربراہی میں وفد اٹھارہ دسمبر تک پاکستان میں رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹی پی سی کے وفد کا دورہ پاکستان کی افغان امن عمل پالیسی کا ایک حصہ ہے، پاکستان افغانستان اور خطے میں پائیدار امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

Read Comments