مولانا فضل الرحمان کی گالم گلوچ کی مذمت کرتے ہیں، شہباز گل
معاون خصوصی خیبرپختونخوا کامران بنگش کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ جلسے میں مولانا فضل الرحمان کی گالم گلوچ کی مذمت کرتے ہیں، محمود اچکزئی کا کراچی اور لاہور کا بیان بھی قابل مذمت ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اپوزیشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اپوزیشن نے ملک لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ڈی ایم کچھ بھی کرلے وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن ملک میں کورونا پھیلانے کا باعث ہے۔
انھوں نے ایک کروڑ نوکریوں کو اعلانبھی کردیا، شہباز گل نے سانحہ اے پی ایس میں شہید طلبہ کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔
Read Comments