اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2020 09:40pm

نوجوان کرکٹر نےقذافی اسٹڈیم کےسامنے بطور احتجاج اپناکٹ بیگ جلادیا

لاہور: کرکٹ حکام کی نا انصافیوں پر ملتان کے نوجوان کرکٹر نے قذافی اسٹیڈیم کے سامنے بطور احتجاج اپنا کٹ بیگ جلا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے پر ملتان کے نوجوان کرکٹر اویس یاسین نے اپنی سلیکشن میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنا کٹ بیگ نظر آتش کردیا۔

اویس یاسین کے مطابق عمدہ کارکردگی کے باوجود پہلے دن سے ان کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی۔ اب ان کے چھوٹے بھائی ادیب یاسین کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ادیب یاسین نے پی سی بی انڈر تھرٹین ٹورنامنٹ میں پرفارم کیا۔ انڈر سکسٹین کاردار کپ میں سنچری کا اعزاز بھی پایا۔ اس کے باوجود حال ہی میں ہونے والے انڈر سکسٹین کے ٹرائلز میں انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔

حالانکہ ملتان کے ایک کلب کے چھ چھ لڑکوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ تاہم اویس یاسین نے اپنے بھائی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments