شائع 15 دسمبر 2020 08:52pm

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے بروقت انعقاد کیلئے تیاریوں کا آغاز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بروقت انعقاد کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پلیئرز ڈرافٹنگ کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بروقت انعقاد کیلئے بورڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا، ڈرافٹنگ کیلئے تین پلان زیر غور ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ڈارفٹنگ آن لائن یا پھر اوپن وینیو پر ہونے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پلیئرز رٹیشن اور ریلیز کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پلیئرز رٹیشن اور ریلیز کے عمل کے ساتھ ہی ڈرافٹنگ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

لیگ کے میچز کے لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان ہی میں کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 4 کی بجائے 2 یا 3 وینیوز پر لیگ کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ڈرافٹنگ، لیگ کے وینیوز اور دیگر معاملات پر فرنچائز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Read Comments