بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت پچیس جنوری تک ملتوی
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بے نظیربھٹو قتل کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری سمیت ملزمان اورسرکارکی جانب سے دائراپیلوں کی سماعت بغیرکارروائی پچیس جنوری تک ملتوی کردی ۔
سابق صدرآصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف مفرور ہیں ، انہیں سزا ضرور ہوگی،قانون اندھا نہیں۔
سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو قتل کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری سمیت ملزمان اورسرکارکی جانب سے دائراپیلوں کی سماعت بغیر کارروائی پچیس جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ملزمان کی حاضری لگوائی گی عدالت عالیہ نے ملزمان اوروکلاء کوآئندہ سماعت پرحاضر ہونے کا حکم جاری کردیا ۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں سابق صدرآصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیربھٹو قتل کیس میں دائراپیلوں میں ملزمان کی حاضری کی تکمیل مکمل ہوئی ۔ پرویز مشرف آج بھی مفرورہیں، بیرون ملک مزے کررہے ہیں ۔ ریاست بے بس ہوچکی ہے ۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ مشرف پہلے مفرور پھر حاضرہوئے مقدمہ حتمی مراحل پر پہنچا تو مشرف پھر مفرور ہوگےموجودہ وزیر قانون فروغ نسیم مشرف کے وکیل تھے ۔