شائع 15 دسمبر 2020 04:14pm

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

آکلینڈ: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، میگا ایونٹ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ورلڈ کپ آئندہ سال فروری مارچ میں شیڈول تھا لیکن عالمی وباء کورونا کے باعث اسے ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا، نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا۔

میزبان نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں براہ راست ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی جبکہ بقیہ 3 جگہوں کیلئے پاکستان سمیت 10 ٹیمیں جولائی 2021 میں کوالیفائر کھیلیں گی۔

ورلڈ کپ 2022 کے 31 میچز کی میزبانی نیوزی لینڈ کے 6 شہر کریں گے، فائنل 3 اپریل کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments