پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران سنگین ہوگیا
پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران سنگین ہوگیا، مختلف اداروں پر پی ایس او کے واجبات 318 ارب 90 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
پی ایس او نے مالی مشکلات کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں سے واجبات فوری دلوائے جائیں۔
پی اس او کے مطابق پاور سیکٹر پر 196 ارب روپے، پی آئی اے پر 30 ارب روپے اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن پر 92 ارب 60 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔
پی ایس او انتظامیہ نے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ واجبات کی عدم وصولی کے باعث صورتحال خطرناک ہوگئی ہے، آئل ریفائنریز کو 18 ارب روپے ادائیگی کرنا ہے۔
پی ایس او نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ماری، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں شیئرز کو فروخت کرنے سے سو ارب روپے حاصل ہوں گے۔
Read Comments