مراد علی شاہ نے اپنا استعفاء پارٹی قیادت کو ارسال کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنا استعفاء پارٹی قیادت کو ارسال کردیا۔
مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے اپنا استعفاء بلال ہاؤس بھیجا۔
وزیر اعلیٰ سندھ بیرون ملک روانگی سے قبل استعفی جمع کرا کے گئے ہیں۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ اور اسمبلی رکنیت پارٹی کی امانت ہے۔ پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفاء اسپیکر صوبائی اسمبلی کے نام لکھا ہے۔
Read Comments