پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے مہنگی کرنیکی تیاری
حکومت نے سولہ دسمبرسے پیٹرولیم مصنوعات چھ روپے فی لٹرتک مہنگی کرنےکی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے ۔
اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے چھ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے ۔ پٹرول پانچ روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ قیمتوں میں رد بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔
Read Comments