'عمران حکومت کے چل چلاؤ کا وقت آگیا ہے'
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتےہیں کہ ملک میں آج مافیاز کی حکومت ہے،مقدمات سے نہیں ڈرتے۔حکومت کی چولیں ہل چکی ہیں۔پی ڈی ایم کی مقبولیت میں اضافہ اور عمران حکومت کے چل چلاو کا وقت آگیا ہے۔
کیمپ آفس کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نالائقیوں،نااہلیوں کا پاکستان کا ہرشہری شکار ہیں۔نکٹا سے تھرڈ الرٹ جاری کروائی گئی۔عدلیہ میں سازشیں کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی خوفزدہ ہے استعفے دینا کا مقصد پی ٹی آئی کو بھگانا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مقدمات سے نہیں ڈرتے ہر حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا کچھ نہیں کرسکے۔اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان پر ہیں، ملک مافیاز کی حکومت ہے۔ملکی خزانے کو 121ارب کے علاوہ 115 ارب کا ٹیکہ لگا چکے ہیں۔
سعید غنی کاکہناتھاکہ خالد مقبول ہمارے اردو بولنے والے بھائیوں کے جذبات سے نا کھیلیں۔شہر میں کام ہورہے ہیں جو ایم کیو ایم پاکستان نہیں چاہتی۔پپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ پراپگنڈہ ہوتارہاہے۔گھبرانے والے نہیں شہر بھر سے آج بھی ن لیگ، پی ایس پی،ایم کیو ایم،آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے پپلزپارٹی کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔