شائع 13 دسمبر 2020 06:20pm

'عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیں'

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کہتےہیں مولانا کو سمجھ لینا چاہیئےاب وہ ہتکھنڈے نہیں چلیں گے۔استعفےکہے نہیں جاتے،دیے اتے ہیں.استعفے ضرور منظور ہونگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مودی، کووڈ اور پی ڈی ایم تینوں پاکستان کے دشمن ہیں۔چند چور لٹیرے سیاستدان پی ڈی ایم کے لبادے میں چھپ کر لانگ مارچ کے نام پر فسادات کا منصوبہ بنارہے ہیں، مفاد پرست ٹولہ اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کےلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیں۔مزید ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کےلئے تیار نہیں ہیں، وقت آگیا ہے کہ عوام ان مفاد پرست خاندانی چوروں کا محاسبہ کریں گے۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ آج فنائنشل ایکشن ٹاسک فورس کی وجہ سے ورلڈ آرڈر بدل رہا ہے، بنگلادیش اور بھارت کو ملنے والے ٹیکسٹائل آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں۔

Read Comments