راولپنڈی پانی کے فلٹریشن پلانٹ میں دھماکا، 25افراد زخمی
راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کی حدود میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ میں دھماکا ہوا۔دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔آر پی اور راولپنڈی محمد احمد یونس کہتے ہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، معاملے کی ہر طرح سے تفتیش کر رہے ہیں۔
راولپنڈی شہر کے گنجان آباد علاقے تھانہ گنجمنڈی کے سامنے واقع فلٹریشن پلانٹ پر دھماکہاہوا ہے۔جس میں 25 افراز زخمی ہوئے۔جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکےکی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی، دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
آر پی او راولپنڈی احسن یونس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جلد اچھے نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔