شائع 13 دسمبر 2020 02:49pm

آج اہم اعلانات ہوں گے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میں کبھی اندر کی بات نہیں بتاؤں گا تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اقبال پارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ہے کہ عمران خان گھر جائیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان آئین کے مطابق چلے،عمران خان ووٹ چوری کر کے اقتدار میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سب کی مشاورت سے جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔

سعد رفیق نے کہا کہ یکطرفہ انتخابات کو کوئی نہیں مانتا اور جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےا ستعفے دیے تھے تو ان کی تعداد 32 تھی۔

Read Comments