پاکستان بھر میں خاندان کےایک فرد کے ہمراہ میت کی منتقلی بالکل مفت
ایئر سیال پہلی نجی پاکستانی ایئر لائن بن گئی جس نے عوام کی خدمت کا بھی بیڑا اٹھالیا، خاندان کے ایک فرد کے ہمراہ میت کی منتقلی کے عمل کو بالکل مفت بنادیا۔
ایئرسیال کی فلاحی کام میں سب اونچی اڑان، خاندان کے ایک فرد کے ہمراہ میت کی منتقلی بالکل مفت ہوگی۔
ایئر سیال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے تمام آپریشنل راستوں پر ایک کنبے کے ایک فرد کے ساتھ میت کی مفت نقل و حرکت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی کا کہنا ہے کہ یہ کام اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کیلئے ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے 9 دسمبر 2020 کو ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا۔ ایئر سیال کو پاکستان کی تیسری نجی ایئر لائن کےطور پر متعارف کروایا گیا ہے، اسے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی چلائے گی۔
واضح رہے کہ ایئرلائن اپنے فلائٹ آپریشن رواں سال 25 دسمبر سے شروع کرے گی۔
Read Comments