پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے حتمی فیصلہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امن وامان ہرصورت برقرار رکھیں گے۔ حکومتی رٹ قائم کریں گے۔
پی ڈی ایم جلسے اور صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
وزیرقانون راجا بشارت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کےفیصلوں پرعملدآمد کرائےجائےگا اورجوقوانین کی خلاف ورزی کرےگااس پرمقدمات درج کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ تھریٹ الرٹس موجود ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تھریٹس الرٹس کی موجودگی میں پی ڈی ایم کو لاہورجلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی اگر جلسہ کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب میں کورونا سے چھتیس اموات ہوئیں۔ پوچھا ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ جلسے کرنا پڑ رہے ہیں۔
اس موقعے پر وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ۔ اپوزیشن کو تھریٹس سے آگاہ کردیا گیا ہے، جو قانون کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔