ن لیگ تصادم اور انتشار کا بانیہ لارہی ہے،فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ تصادم اور انتشار کا بیانیہ لارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جلسوں سے حکومت کو کمزور کرنے کا بیانیہ مسترد ہوگا۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ قیمے والے نان اور بریانی کے ساتھ کئے گئے جلسے اور قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والوں میں بڑا فرق ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری، ہواری اور پٹواری جمع کر کے اپنا پیغام پہنچنا الگ بات ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کی آواز بن کر جلوس کرنا الگ بات ہے، پیسے کے زور پر لوگوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے پر تالے توڑ کر سامان پہنچایا گیا، کہیں کسی سڑک پر کنٹینر دکھائی نہیں دے گا۔
فردوس عاشق نے مزید کہا کہ ہم کسی سڑک کو بلاک نہیں کریں گے، ہم ان تلوں کا تیل دیکھنا چاہتے ہیں، ن لیگ تصادم اور انتشار کا بیانیہ لارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم وہ نہیں کریں گے جو ن لیگ کے رہنماؤں کا وتیرہ رہا،تاہم جہاں کوئی قانون ہاتھ میں لے گا، ہم کارروائی کریں گ، پنجاب میں ہر طرح کے مجمع پر پابندی ہے، مولانا نے اپنی پرائیوٹ ملیشیا بنائی ہوئی ہے۔