اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2020 07:17pm

کیویز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور یہاں بھی فالو آن کے سیاہ بادل چھا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 460 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم کے 124 رنز پر 8 بلے باز پویلین لوٹ گئے ہیں، کائل جیمیسن 5 اور ٹم ساؤتھی 3 وکٹیں اُڑا چکے ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز چیمرا ہولڈر 5 اور جوشوا ڈا سلوا 2 رنز کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے اسکور کو 124 رنز سے آگے بڑھائیں گے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم 460 کے مجموعے پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ ہینری نکولز نے 174 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر نیل ویگنر نے 66، وِل ینگ نے 43، ڈیرل مچل نے 42 اور بی جے واٹلنگ نے 30 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے گیبریئل اور جوزف نے تین تین جبکہ روسٹن چیز اور چیمر ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Read Comments