شائع 12 دسمبر 2020 06:16pm

پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروآہلووالیہ کا تبادلہ

بھارت نےپاکستان میں تعینات ناظم الاموروڈپٹی ہائی کمشنرکوتبدیل کردیا۔بھارت نے گوروآہلو والیہ کو الجزائر میں نیا سفیرمقررکردیا گیا۔سریش کمار پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان میں تعینات ناظم الاموروڈپٹی ہائی کمشنرکوتبدیل کردیا۔بھارت نے گوروآہلو والیہ کو الجزائر میں نیا سفیر مقرر کردیا۔اس ماہ کے آخرمیں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرنئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان نےنئے بھارتی ناظم الامور کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔سریش کمار بھارت کے اسلام آباد میں نئےناظم الامور ہوں گے۔سریش کمار بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان ڈیسک کے انچارج ہیں۔

پاکستان نے اس سے قبل جایانت کھوبرگاڈے کا نام مسترد کردیا تھا۔

Read Comments