شائع 12 دسمبر 2020 08:45am

' نہ کوئی بات نہ ہی مذاکرات، مل کر دیں گے حکومت کو مات'

پی ڈی ایم نے طبل جنگ بجا دیا۔ بلاول بھٹو نے جاتی امراء میں مریم نواز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اب بات کا وقت گیا۔ حکومت اور سہولت کار گھر جائیں گے۔ سندھ حکومت کی قربانی کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا حکومتی وزراء تین دن سے رابطے کر رہے ہیں۔ حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔ تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہر صورت ہوگا۔

Read Comments