ملک میں گیس کمی کے خدشے کا اظہار
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں اگر جنوری میں ایل این جی کے تین جہاز نہ آئے تو پاکستان میں گیس کی کمی ہوگی ، تاخیرسےنو شپ خریدنےپرپاکستان کوپندرہ ارب کانقصان ہوا۔
میڈیا سے بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کوہرماہ ایل این جی کے12شپ کابندوبست کرناچاہیے۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کہا جارہاتھا کہ ایل این جی نے ملک تباہ کر دیا، 2سال بعداحساس ہوا کہ ایل این جی کےبغیرملک نہیں چلےگا۔
شاہدخاقان نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ایل این جی کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا، وزرا پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز بات کرتے ہیں۔
شاہد خاقان نے مزید کہا کہ ہمیں آئل پر بجلی بنانی پڑے گی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف مقدمات لگائے جارہے ہیں،س تاخیرسے9 شپ خریدنےپرپاکستان کو15ارب کانقصان ہوا، جنوری میں 3 شپ نہ آنےسےپاکستان میں گیس کی کمی ہوگی، پاکستان کوسیکڑوں ارب کا نقصان ہوچکا،مزیدبھی ہوگا۔