شائع 11 دسمبر 2020 10:21pm

برطانیہ : راوانوار پر پابندی عائد، اثاثے منجمد

امریکا کے بعد برطانوی حکومت نے بھی راؤ انوار پر ایک سو نوے جعلی پولیس مقابلوں میں مبینہ طور پر نقیب اللہ محسود سمیت چار سو افراد کے ماورائے عدالت قتل کرنے پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے ملزم کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دےدیا۔

برطانوی حکومت نے راؤ انوار پر سفری پابندی عائد کردی،راؤ انوار کے اثاثے بھی منجمد کردیے گئے، راؤ انوار پر پابندیاں جعلی پولیس مقابلوں پر عائد کی گئیں۔

برطانیہ کے مطابق راؤ انوار انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔

برطانیہ کا موقف ہے کہ راؤ انوار مبینہ طور پر 190 پولیس مقابلوں میں شریک رہا، نقیب اللہ محسود سمیت 400 افراد مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

Read Comments