شائع 11 دسمبر 2020 06:38pm

اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامے میں ضرورکام کروں گا، ارطغرل غازی

ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان کہتے ہیں پاکستانی عوام کا پیار توقع سے زیادہ ہے، خوشی ہوئی وزیراعظم پاکستان نے بھی ڈرامے کو پسند کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

لاہورکے مقامی ہوٹل میں ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی محبت سے آگاہ ہوں مگر یہاں آکر جتنا ہجوم دیکھا وہ میری توقعات سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے بھی کردار اور ڈرامہ پسند کیا۔

اینگن التان نے بتایا کہ ارطغرل غازی مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق ڈرامہ تھا جس میں حقیقت سے قریب تر کردار ادا کرنے کیلئے میں نے اور ساتھیوں نے بھرپور محنت کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامے میں ضرور کام کروں گا۔

اینگن التان کی پریس کانفرنس کے بعد شائقین نے اپنے پسندیدہ کردار ارطغرل غازی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Read Comments