اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2020 05:03pm

سندھ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1489 نئے کورونا کیسز رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 1489 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11 ہزار 537 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1 ہزار 489 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ان کی شرح 12 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 21 لاکھ 24 ہزار 583 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 92 ہزار 735 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کورونا کے مزید 862 مریض صحتیاب ہوگئے، صوبے میں اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 466 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 23 مریض انتقال کرگئے جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے میں کورونا کے 24 ہزار 137 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 23 ہزار 248 مریض گھروں، 16 مریض آئسولیشن سینٹرز اور 873 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 777 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 94 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبہ بھر کے 1489 کورونا کیسز میں 1067 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی میں 364، ضلع شرقی میں 341 اور ضلع وسطی میں 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ضلع کورنگی میں 88، ضلع غربی 63 اور ضلع ملیر میں 61 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

حیدرآباد میں 45، بدین اور شہید بینظیر آباد میں 22، 22، میرپور خاص میں 17، جامشورو، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹہ میں 15، 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان میں 14، 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جیکب آباد میں 13، سجاول میں 12، قمبر میں 8، شکارپور اور سکھر میں 5، 5، مرکوٹ میں 3، کشمور اور نوشہرو فیروز میں 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Read Comments