وفاقی کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل، شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنادیا گیا
اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے،شیخ رشید کووفاقی وزیرداخلہ بنادیا گیا جبکہ اعظم سواتی کو وزارت ریلوے کاقلمدان سونپ دیا گیا۔
وفاقی کابینہ میں بڑی سطح پر رد وبدل کی گئی ہے، وزارت ریلوے ، وزارت داخلہ ،وزارت انسداد منشیات اور وزارت خزانہ کے قلم دان تبدیل کردیئے گئے۔
وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیرشیخ رشید کو فرنٹ فٹ پر لے آئے ، شیخ رشید اب ریلوے نہیں داخلہ کے معاملات دیکھیں گے ،شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹا کر وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔
وزیر انسداد منشیات کو بھی تبدیل کردیا گیا ، اعظم سواتی کو انسداد منشیات سے تبدیل کر کے ریلوے کی وزارت سونپ دی گئی۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ اب وزارت انسداد منشیات کے معاملات دیکھیں گے ، اعجاز شاہ کو انسداد منشیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کووزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ، جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی لے لیا ، صدرعارف علوی نے حفیظ شیخ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزراء شیخ رشید اور اعجاز شاہ نے الگ الگ ملاقات کیں ۔
وزیراعظم نے وزارتوں میں رد وبدل کے ساتھ ساتھ پرفارمنس کے حوالے سے گائیڈ لائن بھی دیں۔