اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2020 01:17pm

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد:سردی مزید بڑھ گئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ باد اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مری،گلیات اور نتھیا گلی میں بھی سفید اولے پڑ سکتے ہیں۔

بدلتے موسم کے باعث متعدد بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ، کالام ، پارا چنار میں منفی 4، اسکردو ،مالم جبہ اور استور میں درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،شدید سردی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیا ں ماند پڑھ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں سیروتفریح کیلئے جانے والوں کو احتیاط کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

Read Comments